پاک بھارت میچ سے قبل احمد آباد ایئر پور ٹ پر پرائیوٹ جیٹ طیاروں کی آمد و رفت میں 30فیصد اضافہ

احمد آباد(پاک ترک نیوز) بھارتی شہر احمد آبادمیں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ سے قبل ایئر پور ٹ پر پرائیویٹ جیٹ طیاروں کی آمد رفت میں 30فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
پاکستان بھارت میچ کی وجہ سے احمد آباد میں چارٹرڈ فلائٹس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔اکتوبر کے مہینے میں 650 نان شیڈولڈ چارٹرڈ ائیر کرافٹس کی احمد آباد ائیر پر آمدورفت متوقع ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کا آغاز 5اکتوبر سے ہوگا جبکہ پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ 14اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا ۔
معروف شخصیات چارٹرڈ ائیر کرافٹس سے احمد آباد پہنچیں گی ان سیاستدان، بزنس ٹائیکون، شوبز اور سپورٹس سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شامل ہیں ۔بالی ووڈ سٹارز بھی چارٹرڈ فلائٹس کی بکنگ اور دستیابی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی پاک بھارت میچ کے لیے چارٹرڈ فلائٹس کی دستیابی کے بارے میں پوچھا ہے، پاک بھارت میچ سے ایک دن پہلے میچ کے روز اور میچ کے ایک دن بعد بزنس گروپس کی نان شیڈولڈ چارٹرڈ فلائٹس کے لیے بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے۔
یاد رہے کہ احمد آباد ائیرپورٹ پر 43 ائیر کرافٹس کی پارکنگ کا انتظام موجود ہے اور گجرات میں 2022 کے انتخابات کے دوران ایک روز میں احمد آباد ائیرپورٹ نے 79 چارٹرڈ ائیر کرافٹس کو سنبھالا تھا جبکہ احمد آباد ائیرپورٹ پر روزانہ 250 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس شیڈولڈ ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More