ترکیہ میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنیوالے 33افراد گرفتار ،مزید 13مشتبہ افراد کی تلاش جاری

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنیوالے 33افراد کو گرفتار کرلیا ۔مزید 13مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے
ترک پولیس نے 8 صوبوں میں آپریشن کیا اور 57 مقامات پر چھاپے مارے۔اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 33 افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ مزید 13 مشتبہ افراد کی تلاش ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترک وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار افراد ترکیہ میں مقیم غیر ملکیوں کے اغوا اور قتل کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ترکیہ اپنی سر زمین پر ایسی کسی سرگرمی کی اجازت ہرگز نہیں دے گا جبکہ گرفتار افراد سے غیر ملکی کرنسی اور اسلحے سمیت جاسوسی کے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More