استنبول (پاک ترک نیوز) استنبول کے وسطی اضلاع میں لگ بھگ 3,500 عمارتیں منہدم ہونے کا خطرہ ہے۔
ایک آرٹ مورخ کا کہنا ہے کہ استنبول کے تاریخی وسطی اضلاع میں واقع ویران عمارتوں Karaköy، Eminönü، Üsküdar، Beşiktaş اور Kadıköy، کے منہدم ہونے کا خطرہ لاحق ہے، جس سے معاشی نقصان کا خدشہ ہے ان عمارتوں کو بحال کرنے یا مناسب طریقے سے گرانے کی ضرورت ہے۔
ضلع بیوغلو میں ایک پانچ منزلہ عمارت کے گرنے سے شہر بھر میں اسی طرح کے 3,500 ڈھانچے پر بحث دوبارہ شروع ہو گئی جو فالٹ لائنوں کے قریب ہیں۔