انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے بتایا کہ ترکیہ کے جنوب مشرق میں کہرامانماراس کے مرکز میں آنے والے دو زلزلوں سے مرنے والوں کی تعداد 43,556 تک پہنچ گئی ہے۔
سویلو کا یہ بیان 6 فروری کے زلزلے سے تباہ ہونے والے 11 صوبوں میں ملبہ ہٹانے کی کوششوں کے درمیان آیا ہے۔اس سے ایک روز قبل انہوں نے وزیر دفاع ہولوسی آکار، وزیر صحت فرحتین کوکا اور چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گلر سے ملاقات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ زلزلہ متاثرین کو پناہ دینے کی کوشش میں ہیں، 69,766 خیمے سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں Hatay میں اور 66,685 Kahramanmaraş میں لگائے گئے۔