بھارت شدید گرمی کی لپیٹ میں ،93افراد ہلاک

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں گرمی کا6 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔بھارت میں گرمی کی شدید لہر کے باعث 93 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
نئی دہلی میں ہیٹ اسٹروک سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ اتر پردیش میں گرمی کی لہر جان لیوا ثابت ہوئی جس کے باعث 81 افراد ہلاک ہوگئے۔ہیٹ اسٹروک کا شکار مریضوں میں خواتین سمیت معمر افراد کی زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی۔
ریاست آسام میں شدید بارشیں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ 108 دیہات زیر آب آگئے۔ مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی جبکہ 4لاکھ افراد متاثر ہوئے۔
آسام میں 1300 ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ سیلاب کے باعث 5000 سے زائد لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More