اوسلو (پاک ترک نیوز ) ٹیلی نار اور الفابیٹ انکارپوریشن کے گوگل کلاؤڈ ( ناروے کی ٹیلی کام کمپنی کے عالمی آپریشنز کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے شراکت داری قائم کی ہے اور صارفین کو مشترکہ طور پر خدمات پیش کرنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں. ۔
ٹیلی نار اپنے آئی ٹی اور نیٹ ورک کو فروغ دینے کے لیے گوگل کلاؤڈ کی خدمات استعمال کرے گی بلکہ ٹیلی نار کے صارفین کو ڈیجیٹل ٹولز فراہم کرنے کے لیے بھی تعاون کرے گی ۔ ااوسلو میں قائم ٹیلی نار 172 ملین صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے جس کی تقریباً نصف آمدنی ایشیا میں اور نصف نورڈکس میں ہے۔
ٹیلی نار کے سی ای او سگوے بریک نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ کا مطلب ٹیلی نار کے لیے ایک بڑی تبدیلی ہوگی، لیکن یہ آمدنی کے نئے سلسلے تلاش کرنے کے اس کے عزائم کا حصہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا، "میرے خیال میں ٹیلی کام کا مستقبل کنیکٹیویٹی سے آگے بڑھنا ہے، اور صارفین کو جوڑناہے ۔”
بریک نے مزید کہا کہ نیٹ ورکس کے تیزی سے سافٹ ویئر پر انحصار کرنے کے ساتھ، ٹیلی نار کو کلاؤڈ پر مبنی کاروبار بنانے کی ضرورت ہےاور ڈیٹا مینجمنٹ کا علم، مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت فراہم کرنے میں گوگل کی صلاحیتیں اسے موزوں بناتی ہیں۔