ترک وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکی کے وزیر خارجہ کاوش اوگلواپنے دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی پہنچ گئے ۔یہ دورہ نومبر میں امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کے ترکی کے دورے کے بعد دونوں ملکوں کے مابین دوسرا اعلیٰ سطحی رابطہ ہوگا۔
ترک وزار ت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے ۔اپنے دورے میں وزیر خارجہ اہم اعلیٰ سطحی سرکاری ملاقاتوں کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں مقیم ترک کاروباری شخصیات کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کا اہم مقصد امارات کے اعلان کردہ فنڈز کو بروئے کار لانے کا طریقہ کار وضع کرنے کے ساتھ باہمی اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں کی طرف لے جانا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کےساتھ تعلقات کی بحالی پر حکومت پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں وزیر خاجہ کاوش اوگلو نے پارلیمنٹ میں اپنے پیر کے روز دئیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ترکی نے امارات کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کئے تھے یہ سب انہوں نے ہی کیا تھا اور اب وہی تعلقات کی بحالی کے لئے پرجوش ہیں تو اس میں ہمارا فائدہ ہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More