این سی او سی اجلاس، موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہونگی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی۔ یہ فیصلہ اتفاق رائے سے این سی او سی میں ہوا ہے۔
این سی او سی کا اہم اجلاس وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوگیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئی تھیں اور اجلاس میں سفارشات پر بحث کی گئی، اور فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا، اور برفباری والے علاقوں میں تعطیلات رہیں گی۔
اس سے قبل وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا تھا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تعطیلات کے بارے میں تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئی ہیں، اور اجلاس میں موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک کی تجویزپر اتفاق ہوا ہے، تاہم نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More