بیجنگ سرمائی اولمپکس کے انتظامات مکمل ، اومیکرون خدشے کے باوجود کو ئی تبدیلی نہیں ہوگی، گیمز آرگنائزنگ کمیٹی
بیجنگ(پاک ترک نیوز) اومیکرون کے خدشات کے باوجود، بیجنگ سرمائی اولمپکس کی گیمز آرگنائزنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے کووڈ۔19کی روک تھام کے اقداما ت میں اس وقت تک کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی جب تک کہ "پابند دائرے” کے اندر معاملات کسی تبدیلی کا تقاضا نہیں کرتے۔
منگل کے روز یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیجنگ گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ہوانگ چون نے کہا کہ چین کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون کے کیسز تو سامنے آ رہے ہیں مگرفروری میں کھیلوں کے شروع ہونے میں اب ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے۔جبکہ سیکیور ببل ، جس میں سے شرکاء صرف اس صورت میںہی نکل سکتے ہیں جب وہ ملک سے باہر جا رہے ہوں یا قرنطینہ سے گزر رہے ہوں کا جنوری کے شروع میں آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سرمائی اولمپکس کے انعقاد کے مقامات جن میں بیجنگ اور ژانگ جیاکاؤ شامل ہیں وہاں پابندیاں گزشتہ موسم گرما کے ٹوکیو اولمپکس کے مقابلے بہت سخت ہوں گی۔ مزید براں منتظمین کے پاس وبائی مرض کےکنٹرول کی غرض سے ان پابندیوں میں حسب ضرورت تبدیلی کی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بیجنگ سرمائی کھیلوں میں کسی بھی بین الاقوامی تماشائی کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی، اور ایونٹ کے مقامات پر مقامی حاضری بھی کم ہونے کا امکان ہے۔