جعلی اور غلط معلومات دینے والے چینلز بند کرنے کیلئے یوٹیوب پر دبائو

لاہور(پاک ترک نیوز) دنیا کی 80سے زائد فیکٹ چیک معلومات کی جانچ پڑتال کرنیوالے اداروں نے یو ٹیوب پر زور دیا ہے کہ وہ جعلی اور غلط معلومات فراہم کرنے والے چینلز اقدامات کریں اور انہیں اپنے پلیٹ فارم سے پھیلنے کی اجازت نہ دیں ۔
ان اداروں نے یو ٹیوب کے چیف سوسان جسیسکی کو غلط ارسال کیا ہے جس میں پیشکش کی گئی ہے کہ وہ وہ انہیں غلط بیانات اور معلومات کیخلاف مدد فراہم کر سکتے ہیں ۔خط میں کہ گیا ہے کہ جن ممالک میں انگریزی نہیں بولی جاتی ان میں یہ مسائل بہت زیادہ سامنے آ رہے ہیں ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آئے روز ہم دیکھ رہے ہیں کہ بڑے پیمانے پر دنیا میں غلط اور جعلی معلومات پھیلانے کے لیے یوٹیوب کے پلیٹ فارم کو استعمال کیا جارہا ہے۔
انہوں ںے یہ بھی کہا کہ ایسی ویڈیوز غلط معلومات کو جانچنے والے ریڈار میں نہیں آرہی ہیں خاص طور پر ایسے ممالک میں جہاں انگریزی مقامی زبان نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم زور دیتے ہیں کہ جعلی اور غلط معلومات کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور اس کے لیے دنیا کے آزاد اداروں سے مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ان اداروں کی جانب سے یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ وہ سیاق و سباق فراہم کرنے اور ڈیبنک کی پیشکش کرنے پر توجہ مرکوز کرے۔ علاوہ ازیں اس پر بھی زور دیا گیا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کا تجویز کردہ الگورتھم فعال طور پر اپنے صارفین کو غلط معلومات کو فروغ نہیں دیتا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More