سرمائی اولمپکس کو یادگار بنادیں گے ، صدر شی جن پنگ

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہےکہ چین دنیا کو ایک دلچسپیوں سے بھرپور، محفوظ ، شاندار اور یادگار اولمپک سرمائی کھیل دینے کی بھر پور کوشش کرے گا ۔جمعرات کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے 139ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئےکیا۔
صدرشی نے آئی او سی کے صدر تھامس باخ اور آئی او سی کے اراکین کا پرتپاک استقبال کیا جو بیجنگ میں جمع ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی او سی کی قیادت میں اولمپک موومنٹ عزم اور ہمت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ اور اس مشکل وقت سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی اور تعاون کو تقویت دینے میں ایک اہم اور منفرد کردار ادا کر رہی ہے۔
چینی صدرنے اس بات پر زور دیا کہ 2008 میں "ایک دنیا، ایک خواب” سے لے کر 2022 میں "مشترکہ مستقبل کے لیے ایک ساتھ” تک، چین نے اولمپک تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیجنگ 2022 کے اولمپک سرمائی کھیل جمعہ سے شروع ہو رہے ہیں۔ اور دنیا اپنی نظریں چین کی طرف موڑ رہی ہے، اور چین تیار ہے۔چین دنیا کو ایک منظم، محفوظ اور شاندار کھیل فراہم کرنے کی پوری کوشش کرے گا، اور اولمپک کے نعرے "تیز، اعلی، مضبوط – ایک ساتھ” پر عمل کرے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More