بل گیٹس ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) معروف کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔ وہ دورے کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں آئی ٹی سیکٹر سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مائیکرو سافٹ کے بانی این سی او سی ہیڈ کوارٹرز بھی جائیں گے۔ بِل گیٹس کو کورونا اور پولیو کی روک تھام پر بریفنگ دی جائے گی۔ چک شہزاد میں قائم کورونا ہسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔
بانی مائیکروسافٹ بِل گیٹس آج شام کو ہی واپس چلے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More