(پاک ترک نیوز)
روسی سرکاری میڈیا کی جانب سے ترک صدر جب طیب اردوان کی تصویر کے ساتھ یہ ریمارکس نشرکیے کہ ترکی ان ممالک میں شامل ہے جو یوکرین میں جنگ چاہتا ہے۔
یہ نشریات روس کے سرکاری ٹی وی روسیا 1 پر پیش کی گئیں جن میں صدر اردوان پر یوکرین میں جنگ کی خواہش کا جھوٹ پر مبنی الزام عائد کیا گیا ۔
یوکرین کی وزارت نے خارجہ نے ایک بیان کے ذریعے روسی پراپیگنڈا کی مذمت کی اور کہا کہ یہ نشریات ظاہر کرتی ہے کہ روس غلط معلومات پھیلانے اور اشتعال انگیزی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
یوکرین کی وزار ت خارجہ نے مزید کہا کہ ترکی، جوکہ بحیرہ اسود کی ایک اہم ریاست ہے ، نے یوکرین کی موجودہ صورتحال کو سیاسی اور سفارتی طریقوں سے حل کرنے بار ہا زور دیا بلکہ روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی بار ہا پیشکشیں کی ہیں ۔