چیلسی فٹبال کلب کے مالک بھی پابندیوں کا شکار

لندن (پاک ترک نیوز)چیلسی فٹ بال کلب کے مالک رومن ابرامو وچ تازہ ترین روسی آئل گرچ ہیں جنہیں یوکرین پر حملے کے بعد برطانیہ کی پابندیوں کا شکار ہونے والوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
برطانیہ کی حکومت نے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اس اقدام سے چیلسی کو فروخت کرنے کے ٹائیکون کے منصوبے کو روک دیا گیا ہے۔ اور اس کا مطلب ہے کہ ابرامووچ کے اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے، برطانیہ کے افراد اور کاروباری اداروں کے ساتھ لین دین پر پابندی، سفری پابندی اور ٹرانسپورٹ پابندیاں لگائی جائیں گی۔
برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ "ان لوگوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہو سکتی جنہوں نے یوکرین پر پیوٹن کے حملے کی حمایت کی ہے۔”

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More