14منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 14منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ۔
منحرف ارکان میں نواب شیر وسیر، راجہ ریاض، نورعالم خان، افضل ڈھانڈلہ، احمد حسین ڈیہڑ، عبدالغفار وٹو، رانا قاسم نون، مخدوم باسط سلطان، عامر طلال گوپانگ، خواجہ شیراز، سردار ریاض مزاری، رمیش کمار، وجیہہ قمر اور نزہت پٹھان شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کئے ، منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی گئی ہے اور ارکان کو 7روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے ۔
نوٹس کہا گیا ہے کہ 7 روز تک جواب نہ دینے اور واپس نہ آنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More