ترکی میں رمضان المبارک کے مقبول کھانے اور میٹھا

 

استنبول (پاک ترک نیوز) رمضان المبارک آتے ہی ترکی میں سحری اور افطاری کے لیے روایتی اور ذائقہ دار کھانوں کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔
ترکی کے ریستورانوں نے بھی روزہ داروں کے لیے بھرپور کھانوں کی آفرز شروع کردی ہیں ۔
ترکی میں افطاری کے وقت ہارٹی بیران سوپ، لہماکون، کباب اورمیٹھے میں کٹمر اور بکلاواشوق سے کھائے جاتے ہیں ۔


مشہور ترک مٹھائی بکلاوا کے کئی ذائقے دکانوں پر تیار کرلیے گئے ہیں ۔ ان میں پستے والا بکلاوا ، سادہ مکھن اور کریم کے ساتھ بکلاوا بھی شامل ہے ۔
جبکہ ر کلٹیڈ کریم اور میوے سے تیار کیے جانے والے ہلکے اور غذائیت سے بھرپور میٹھے کٹمر کی مانگ بھی بڑھ جاتی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More