ڈالر اوپن مارکیٹ میں ڈبل سنچری کر گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں ڈبل سنچری ،پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت200روپے 50پیسے ہو گئی ۔انٹر بینک میں ڈالر پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، قیمت میں 2 روپے ایک پیسے کے اضافے سے ڈالر 197 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا
امریکی کرنسی کے ریٹ میں 2 روپے ایک پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر200 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
گذشتہ روز پہلے ہاف میں ڈالر ایک روپیہ 82 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں پہلی بار ڈالر کا ریٹ 196 روپے 80 پیسے پر جا پہنچا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More