نئی دہلی (پاک ترک نیوز) حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو بھارت کی متعصب عدالت نے مجرم قرار دیدیا ۔ یاسین ملک کی سزا کا اعلان 25مئی کو کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی عدالت نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو مجرم قراردے دیا۔ حریت رہنما کی سزا کا اعلان 25 مئی کو کیا جائے گا۔
بھارتی فورسز اورجیل حکام کے بدترین تشدد کے باعث یاسین ملک کی صحت تشویشناک حد تک خراب ہوچکی ہے اورانہیں جیل میں علاج کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جاتی۔
یاسین ملک کو دہشتگردی کے لئے فنڈنگ سمیت متعدد جھوٹے الزامات پرمجرم قراردیا گیا ہے۔ یاسین ملک گزشتہ 3 سال سے بھارت کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔
عدالت نے فاروق احمد ڈار، شبیر شاہ، مسرت عالم سمیت دیگرکشمیری حریت رہنماؤں پربھی فردجرم عائد کی ہے۔
سابقہ پوسٹ