آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسی آکار نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسی آکار نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے علاقائی سلامتی اور روابط کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے موقف کے لیے ترکی کے بھرپور کھیل کی توثیق کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More