کیلفورنیا میں نیا ریاستی قانون منظور۔ سوشل میڈیا بھی نشے کی تعریف میں شامل

سیکرامینٹو ( پاک ترک نیوز)
امریکی ریاست کیلیفورنیا جلد ہی سوشل میڈیا کمپنیوں کو ان بچوں کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار ٹھہرائے گی جو انکی مصنوعات کے عادی ہو چکے ہیں۔اس سلسلے میں والدین کو انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز پر ہر خلاف ورزی پر25,000 ڈالرتک کا مقدمہ کرنے کی اجازت دینےکاقانون ریاستی اسمبلی نے منظور کر لیا ہے۔
اس بل میں 18 سال سے کم عمر کے بچوں کےلئے "نشے” کی تعریف کی گئی ہے جو جسمانی، ذہنی، جذباتی، ترقی یا مادی طور پر نقصان پہنچاتے ہیں۔ اسکے نتیجے میں سوشل میڈیا کمپنیاں نشے کی تعریف کی زد میںآرہی ہیں۔اس ضمن میں کاروباری گروپوں نے خبردار کیا ہے کہ اس قانون کی منظوری کے بعد ، سوشل میڈیا کمپنیاں قانونی خطرے کا سامنا کرنے کی بجائے کیلیفورنیا میں بچوں کے لیے کام بند کر دیں گی۔مزید براںاس قانون کا اطلاق صرف ان سوشل میڈیا کمپنیوں پر ہوگا جن کی گزشتہ سال میں کم از کم100 ملین ڈالر کی مجموعی آمدنی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More