لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ لینے والی جماعتوں کو چلنے نہیں دیا جاتا۔مشکل وقت میں حکومت سنبھالنا ہمارے لیے چیلنج ہے۔
سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے نائب صد ر مسلم لیگ ن نے کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ہماری ٹیمیں بہترین کام کر رہی ہیں، 75سالوں سے سن رہے ہیں ملک نازک دورسے گزر رہا ہے، عوامی مینڈیٹ لینے والی جماعتوں کو چلنے نہیں دیا جاتا، ہمیں کہا گیا مشکل وقت میں حکومت کیوں لی۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں حکومت سنبھالنا ہمارے لیے چیلنج ہے، جب پاکستان نوازشریف کوملا تھا تو 20 سے 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، نوازشریف کے پاس جادو کی چھڑی نہیں تھی، نوازشریف خدمت کے جذبے سے اقتدارمیں آیا تھا۔
انہوں نےکہا کہ آج پاکستان کا ہرشعبے میں برا حال ہے، سابقہ حکومت کی نااہلی، نالائقی کی وجہ سے یہ حالات ہے، پاکستان کھائی میں گررہا تھا اس لیے نوازشریف نے حکومت لی، حکومت میں رہے توپاکستان کی بربادی اور باہرہوتا ہے تو فساد، فتنہ پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جیسامحنتی اورقابل شخص آیاہےاسےموقع دیناچاہیے۔حکومت میں رہےتوملک کی بربادی اورباہرہوتوفسادپھیلاتاہے۔دھرنا اورجلاؤگھیراؤکا سلسلہ جاری ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں کسی نےاسلام آبادکاجلاؤگھیراؤنہیں کیا۔انقلاب لانے والے آج کل اپنی ضمانتیں کرارہے ہیں۔سپرپاورکوللکارنےوالاآج گرفتاری کےڈرسےپشاورمیں بیٹھاہواہے۔
نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان کوبنانےاورباربارپاؤں پرکھڑاکرنےکاسہرانوازشریف کوجاتاہے۔ہمارا نعرہ ہےکیاہے اورکرکے دکھائیں گے۔اب (ن)لیگ کواپنی سیاست نہیں ریاست کی فکرہے۔شہبازشریف نےدل پرپتھررکھ کرپٹرول کی قیمتیں بڑھائیں۔