واشنگٹن (پا ک ترک نیوز)
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے یوکرین پر روسی حملے کے بعد پہلی بار روس میں زیر حراست دو امریکیوں کی رہائی کے لیے امریکی تجویز کو قبول کرنے کے لیے بات چیت کی ہے۔
بلنکن نے وزیر خارجہ لاوروف کے اس "اہم تجویز” کے جواب کا خاکہ پیش کرنے سے انکار کر دیا جو امریکہ نےچند ہفتے پہلے روس کودی تھی۔لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ "اہم” ہے کہ لاوروف نے اس معاملے پر براہ راست ان سے بات کی ہے۔بلنکن نے کہاکہ انہوں نے وزیر خارجہ لاوروف پر زور دیا کہ وہ اس تجویز کے ساتھ آگے بڑھیں۔ انہوں نے گفتگو کوبے تکلف اور براہ راست قراردیا ہے۔
یاد رہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو گرائنر اور دیگر امریکیوں کو روس سے آزاد کرانے کے لیے سیاسی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جنہیں امریکہ غلط طریقے سے حراست میں لیا گیاقرار دے رہا ہے – تاہم اسے روسی حکام نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
اگرچہ امریکی حکومت کی جانب سے دو امریکیوں کی رہائی کے لئے روس کو کی جانے والی پیشکش کی کو تفصیل نہیں بتائی گئی ۔تاہم امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ نے روس کو دوامریکیوں ،مشی گن سے تعلق رکھنے والے کارپوریٹ سیکیورٹی ایگزیکٹو وہیلن اور باسکٹ بال کی کھلاڑی 31سالہ گرائنر کے بدلے امریکہ میں قید روسی اسلہ ڈیلر وکٹر بوٹ کی رہائی کی پیشکش کی ہے۔
سابقہ پوسٹ