عمران خان نے ناجائز پیسے سےاپنی جیبیں بھرنے کی خاطرجماعت کو بھینٹ چڑھا دیا،مریم نواز

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ناجائز پیسے سےاپنی جیبیں بھرنے کی خاطرجماعت کو بھینٹ چڑھا دیا۔تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر سے استعفی مانگنے کے بجائے عمران خان سے استعفی مانگنا چاہیے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ عمران خود تو انشاءاللّہ جائے گا ہی مگر اپنے ساتھ اپنے ان اراکین کو بھی ڈبوئے گا جن کے نام پر اس نے باہر سے پیسہ منگوایا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مزید لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر سے استعفی مانگنے کی بجائے عمران خان سے استعفی مانگنا چاہیے جس نے ناجائز پیسے سےاپنی جیبیں بھرنے کی خاطرجماعت کو بھینٹ چڑھا دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More