عمران خان سے وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کی بنی گالا میں ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بنی گالا میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالا پہنچ گئے ۔
دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
دوسری جانب بنی گالا کے باہر چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے پیش نظر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More