استنبول ائر پورٹ دنیا کا پانچواں مصروف ترین ائرپورٹ بن گیا

استنبول (پاک ترک نیوز)
استنبول ہوائی اڈے کو اگست میں دنیا کے 10 مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار کیا گیا ہے۔ جبکہ وہ اپنی درجہ بندی میں 9درجے بہتری کے ساتھ14 ویں سے بڑھ کر پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔
استنبول ہوائی اڈے کے آپریٹر آئی جی اے نے دنیا کے معروف ایوی ایشن ڈیٹا اور تجزیہ فراہم کرنے والے آفیشل ایئر لائن گائیڈز (OAG) کی تیار کردہ رپورٹ کے مندرجات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہامریکہ میں اٹلانٹا ہارٹس فیلڈ-جیکسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ رہا۔اس کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور یو ایس میں ڈیلاس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ تھے۔جاپان کا ٹوکیو بین الاقوامی ہوائی اڈہ چوتھے نمبر پر جبکہ استنبول ہوائی اڈہ پانچویں نمبر پر ہے۔
برطانیہ کا ہیتھرو ایئرپورٹ آٹھویں، لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ نویں اور فرانس کا پیرس چارلس ڈی گال ایئرپورٹ دسویں نمبر پر آیا۔
استنبول کا نیا ہوائی اڈہ اپریل 2019 میں مکمل طور پر فعال ہونے سے پہلے اکتوبر 2018 کے آخر میں سرکاری طور پرکھولا گیا تھا۔
استنبول ایئرپورٹ موجودہ سہولتوں کے ساتھ ایک سال میں 90 ملین مسافروں کو ہینڈل کر سکتا ہے۔ جبکہ اپنےتمام تعمیراتی مراحل کی تکمیل کے بعد 200 ملین مسافروں کی خدمت کرنے کی اس کی ممکنہ صلاحیت کے مقابلے میںموجودہ صلاحیت بہت کم ہے۔
ہوائی اڈے کی تعمیر اور توسیع کے تمام چار مراحل بشمول چھ رن ویز، 2028 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔تب یہ دنیا کا سب سے بڑا ائر پورٹ بن جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More