جرمنی میں گیس کے بعد بجلی بحران کا بھی خدشہ

برلن (پاک ترک نیوز) روس کی جانب سے گیس بندش کے بعد جرمنی میں بجلی بحران کا بھی خدشہ ہے ۔جرمنی کے تین میں سے 2ایٹمی بجلی گھر اگلے برس سے کام بند کردیں گے جس کے باعث یورپی ملک کو سنگین بجلی بحران کا سامنا کر پڑ سکتا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق جرمنی کے دو ایٹمی بجلی گھر 2023تک اپنی مقررہ میعاد پوری کر کے بعد بند ہو جائیں گے جس کے باعث یورپی ملک میں بجلی بحران کا خطرہ منڈلانا لگا ہے ۔ایک ایٹمی بجلی گھر کو بہار کے موسم تک اور دوسسرے کو دسمبر میں بند کردیا جائیگا۔
ملک کا تیسرا بجلی گھر امز لینڈ بھی رواں سال کے آخر تک بند ہوجائے گا، جرمنی کی اپوزیشن جماعت کے رہنما فریڈرک مورتز نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تینوں ایٹمی بجلی گھر بند ہوگئے تو اس سے جرمنی کو ایک بہت بڑی مصیبت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین تنازع کے بعد سے جرمنی کو پہلے ہی گیس بحران کا سامنا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More