اسلام آباد( پاک ترک نیوز) ز دری شعبے کی ترقی کے لیے حکومت اگلے ہفتے تاریخی کسان پیکج کا اعلان کرے گی۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف وزیر اعظم نے زراعت کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا، اور اسے ملک کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔
وزیر اعظم نے متعلقہ وزراء کی کمیٹی کو کسان نمائندوں کے ساتھ مل کر ان کے مسائل موثر انداز میں حل کرنے کے لیے قابل عمل سفارشات جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم نے ان سفارشات کی روشنی میں ملک میں زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس سلسلے میں اگلے ہفتے منعقد ہونے والی کسان کانفرنس میں تاریخی کسان پیکج دینے کا اعلان کیا۔وزیر اعظم نے انہیں اپنے خادم اعلی پنجاب کی حیثیت سے زرعی شعبے کی ترقی اور کسان بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے یاد کرایا کہ انہوں نے کس طرح ہمیشہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ کیا، اور انہیں بجلی کے بلوں کی ادائیگی، کھاد کی فراہمی اور زرعی آلات کی خریداری پر سبسڈی فراہم کی۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کسانوں کے مختلف وفود سے ان کے مسائل کے حل کے لیے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان، وزیرخوراک طارق بشیر چیمہ، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رانا مشہود احمد خان اورمتعلقہ اعلی سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔