کرائسٹ چرچ(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جاری سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ نے شاہینوں کو آئوٹ کلاس کردیا ۔کیویز نے پاکستان ٹیم کو 9وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر130 رنز بنائے۔
قومی ٹیم کی جانب سے افتخار نے 27،آصف علی نے 25،کپتان بابر اعظم 21، رضوان 16، شان مسعود 14، شاداب 8 اور حیدر علی نے8 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنرز کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 117 رنز بنائے گئے، اوپنر ایلن نے62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ڈیون کانوے 49 اور کپتان کین ولیمسن 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
قومی ٹیم حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا، نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کیں، بلیئر ٹکنر اور مچل سینٹنر ٹیم میں شامل کیے گئے تھے۔
سہ فریقی سیریز کا پانچواں میچ کل 11 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 13 اکتوبر کو چھٹے میچ میں پاکستان اور بنگلا دیش مدمقابل آئیں گے، ایونٹ کا فائنل ٹی ٹوئنٹی جمعہ 14 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جائے گا۔تاہم پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات ابھی بھی روشن ہیں ۔
اگلی پوسٹ