ٹورنٹو (پاک ترک نیوز) کینیڈا نے پاکستان کے لیے ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا حکام کے مطابق پاکستان کے لیے ویزہ آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کینیڈین حکومت نے ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کے لئے خطیر رقم بھی مختص کردی ہے۔
10 سال پہلے کینیڈا نے ویزہ آفس مختلف وجوہات کی بنا پر ابوظہبی منتقل کردیا تھا۔ ویز ا آفس ابوظہبی میں ہونے کی وجہ سے کینیڈا جانے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ویزا آفس اسلام آباد منتقل ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔