مسجد الحرام؛ عمرہ زائرین کو تاریخ اور وقت کی پابندی کی ہدایت

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی محکمہ امن عامہ کی جانب سے کہا گیا کہ زائرین عمرہ پرمٹ پر درج تاریخ اور وقت کی سختی سے پابندی کریں اوردی گئی تاریخ اور وقت پر عمرہ ادا کریں۔
محکمہ امن عامہ نے مسجد الحرام میں رش کی زحمت سے بچنے اور ضیوف الرحمن کو سہولت فراہمی کے پیش نظر عمرہ زائرین کو پرمٹ میں درج مقررہ وقت کی پابندی کرنے کی ہدایت کردی۔
ڈپٹی سیکریٹری حج وعمرہ عبدالرحمن شمس کا کہنا ہے کہ عمرہ کا پرمٹ حاصل کرنے کے لیے ’نسک ایپ‘ بنائی گئی ہے۔زائرین ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کرسکتے جس میں عمرہ کی تاریخ اور وقت دیا گیا ہوتا ہے۔نسک ایپ کو وزارت حج و عمرہ اور سیاحت اتھارٹی کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More