واشنگٹن(پاک ترک نیوز) آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ انجلینا جولی اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کی سفیر کے عہدے سے ہو گئیں۔امریکی اداکارہ21سال سے اس عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا کہ اب میں پناہ گزینوں اور مقامی تنظیموں کے ساتھ براہ راست خدمت میں مشغول رہوں گی اور اپنے ملکوں سے دور بے گھر ہونے والوں کے مسائل کے حل کے لیے کام جاری رکھوں گی۔
آسکر ایوارڈ یافتہ انجلینا جولی نے اعلان کیا ہے وہ 21 سال تک اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے پناہ گزین کیلئے کام کرنے کے بعد سمجھتی ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں زرا مختلف طریقے سے یہی کام کروں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ تاہم اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کی خصوصی ایلچی کی حیثیت سے مستعفی ہو رہی ہوں۔ انجلینا جولی نے اس دوران 60 سے زیادہ فیلڈ مشن کیے تھے اور پناگزینوں کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔
اقوام متحدہ کے ادارے UNHCR نے 47 سالہ اداکارہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے انتھک محنت کی۔ وہ مصائب کے شکار نقل مکانی پر مجبور افراد کے ساتھ گھل مل جاتیں اور ان کے مسائل کے حل کی جانب عالمی توجہ دلاتی تھیں۔