شمالی کوریا کا سال کے آخری روز2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

ٹوکیو(پاک ترک نیوز)
شمالی کوریا نےاپنی ورکرز پارٹی آف کوریا کی سینٹرل کمیٹی پلینم کے چھٹے دن اور سال 2022کے آخری دن کو 37ویں میزائل لانچ کے ذریعے منایاہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلیسٹک میزائلوں سے مشابہ دوپروجیکٹائل داغے گئے ہیں۔
جاپان کے کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتے کی صبح دو پروجیکٹائل لانچ کیے جو بیلسٹک میزائلوں کی طرح دکھائی دیتے تھے۔
جاپانی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جس علاقے میں پہلا میزائل گرا وہ جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر تھا۔ جبکہ اطلاعات کے مطابق دونوں پروجیکٹائل بظاہر اپنے ہدف سے پہلے ہی گرگئے۔
یہ 2022 میں شمالی کوریا کا 37 واں میزائل لانچ تھا۔ ورکرز پارٹی آف کوریا کی مرکزی کمیٹی کے پلینم کا چھٹا دن ان دنوں پیانگ یانگ میں ہو رہا ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اس حوالے سے تین روزہ "تاریخی رپورٹ” پیش کی ہے۔ جس میں 2023 میں دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے اہداف طے کیے گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More