اعتراض ہے تو فرح خان کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ لگا د یں،مریم نواز

 

لندن (پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح خان کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ لگا د یں۔پنجاب کو چلانے کا تجربہ فرح خان کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا رونا دھونا شروع ہو گیا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیے قہر تھا،یہ ملک کیلئے اچھا پیغام نہیں تھا۔
انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہ اور برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے ہاتھوں سے ہمارے ملک کو بچائے۔ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More