ترکیہ ،ہمسایہ ممالک اور مشرق وسطیٰ میں بڑی شدت کے مزید زلزلے آ سکتے ہیں، جاپانی ماہر کی پیشینگوئی

ٹوکیو (پاک ترک نیوز)
زلزلوںپر تحقیق کرنے والے جاپان کے ایک ماہر نے مستقبل قریب میں ترکیہ اور اُس کے ہمسایہ ممالک سمیت مشرق وسطیٰ میں بڑی شدت کے مزید زلزلوں کی پیش گوئی کی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف تسوکوبا میں سیسمولوجی کے پروفیسر یاگی یوجی کا خیال ہے کہ مستقبل قریب میں مشرق وسطٰی کے کئی ممالک کو 7.8 شدت کے مزید زلزلوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا ہےکہ اس زلزلے کے مرکز کے قریب کئی فالٹس ہیں جہاں شمال مشرقی اناطولیائی پلیٹیں عرب پلیٹ سے مل جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے درمیان ایک پیچیدہ ٹیکٹونک ڈھانچہ بن جاتا ہے۔پروفیسر نے کہا کہ اس سے تناؤ پیدا ہوتا ہے اور جب یہ انتہا پر پہنچتا ہے تو یہ پلیٹیں ایک دوسرے سے ٹکرا جاتی ہیں جس کی وجہ سے زمین کی تہوں میں توانائی پیدا کرنے والی بڑی تبدیلیاں آتی ہیں اور زلزلہ آ جاتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More