شام میں زلزلے کے باعث ایک ہی خاندان 25افراد جاں بحق

 

دمشق (پاک ترک نیوز ) شام میں زلزلے کے باعث ایک ہی خاندان کے 25 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
احمد ادریس نامی شخص کا پورا خاندان شام میں زلزلے کے باعث اُجڑ گیا ، احمد خاندان کے 25 افراد کی لاشوں کو دیکھ کرغم اور صدمے سے نڈھال ہے ۔
احمد ادریس نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی ، دو بیٹوں ، پوتے اور نواسوں سمیت ایک بڑے خاندان کو کھودیا ، ہم اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے یہاں محفوظ پناہ گاہ تلاش کرنے آئے تھے لیکن آخر میں یہاں قسمت نے ہمیں کس طرح پکڑلیا ۔
ان کا گھرانہ 2012 میں جنگ سے بے گھر ہونے کے بعد شام کے شہرسراقب منتقل ہوا تھا ۔
یاد رہے کہ ترکیہ اور شام میں پیر کو آنے والے ہولناک زلزلے سے اب تک 15 ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More