شمالی کوریا کا امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقوں سے قبل آبدوز سے دو سٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ
پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے آبدوز سے سٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی بڑی مشترکہ مشقوں سے چند گھنٹے قبل ایک آبدوز سے دو سٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔
سرکاری میڈیا کے مطابق یہ ٹیسٹ، کچھ دن بعد سامنے آئے جب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے ہتھیاروں کے لانچوں کی ایک سیریز کی نگرانی کی اور اپنے سپاہیوں کو حکم دیا کہ وہ اپنے حریفوں کی "جنگی تیاری کی چالوں” کو پسپا کرنے کی کوششیں تیز کریں۔
سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (KCNA) کا کہنا ہے کہ ان میزائل تجربات کا مقصد امریکی سامراجیوں اور جنوبی کوریا کی کٹھ پتلی قوتوں کے نام نہاد فوجی ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دینا ہے۔