آئی جی پنجاب سے معاملات طے پاگئے، پولیس عمران خان کو سیکیورٹی دینے پر تیار ہے، فواد چوہدری

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے ملاقات ہوئی ہے، ہمارے معاملات طے پا چکے ہیں، آج عدالت میں پیش کرینگے۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج امن لاہور ہائیکورٹ کی وجہ سے ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ کو اسکا تمام کریڈٹ جاتا ہے، عدالتی حکم پر رات کو ہماری ملاقات ہوئی، آج جو حل تلاش کیا عدالت میں بتائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل نہیں ہو رہی شہباز شریف اس ملک کی تباہی کے ذمہ ہیں، پٹرول سمیت ہر چیز مہنگی کر دی ہے، لوگ بچوں کو پیدل سکول چھوڑنے جاتے ہیں کیونکہ پٹرول ڈلوانے کے پیسے نہیں، لیکن حکومت دن رات عمران خان کے پیچھے لگی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے ملاقات ہوئی ہے، ہمارے معاملات طے پا چکے ہیں ، پنجاب پولیس عمران خان کو سکیورٹی دینے کے لیے تیار ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More