26لاکھ ترک زلزلہ زدگان کو محفوظ عارضی گھر فراہم کیے گئے،ترک وزیر داخلہ

 

انقرہ (پاک تر ک نیوز)وزیر داخلہ سلیمان سویلو کا کہنا ہے کہ تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونیوالے 26لاکھ ترک زلزلہ زدگان کو عارضی گھر فراہم کئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے پزارک ضلع کے خیمے کے شہر میں افطار ڈنر کے موقع پر کہااپنی تاریخ کے مہلک ترین زلزلے کے بعد ترکیہ نے تقریباً 26 لاکھ لوگوں کو پناہ فراہم کی ہے جو جنوبی علاقے میں شدید زلزلوں سے متاثر ہوئے تھے۔
افطار کے موقع پر یومیہ افطاری کے موقع پر ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سلیمان کا کہنا تھا کہ 59 دنوں سے زلزلے کے زخموں کو مندمل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More