اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پی ڈی ایم نے عدلیہ کے رویے کیخلاف پیر کو احتجاج کا اعلان کردیا ۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔
انہوں نے کہام کہ مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانے کی بجائے تحفظ فراہم کیا جا رہاہے ۔پیر کو پوری قوم اسلام آباد کی طرف روانہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پیر کے روزہمار ایک ایک کارکن موجود ہوگا۔ پیر کے روز قوم سپریم کورٹ پہنچے دھرنا دیا جائے گا ۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو غبن کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ۔عدالت کی جانب سے غبن کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ آرام سے گھی نہیں نکلے گا تو انگلی ٹیڑھی کی جائے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی نے ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی تو ڈنڈے اور مکے سے جواب دیا جائے گا۔