لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے نئے ڈومیسٹک سیزن کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔
پی سی بی رواں ہفتے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ اجلاس کرےگا۔چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
پی سی بی ڈیپارٹمنٹس سے ڈومیسٹک سیزن کے حوالے سے مشاورت کرےگا۔ڈیپارٹمنٹس سے ان کی مختلف فارمیٹس کھیلنےکےلیےدلچسپی پوچھی جائےگی۔پی سی بی کی جانب سے کسی ڈیپارٹمنٹ کو تینوں فارمیٹس کھیلنے کے لیے زبردستی نہیں کی جائےگی۔
نئے ڈومیسٹک سیزن میں 16 ریجنز ہی شرکت کریں گے۔پی سی بی نیا ڈومیسٹک سیزن ستمبر میں شروع کروانے کا منصوبہ رکھتاہے۔
پی سی بی نے ڈیپارٹمنٹس کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف مجوزہ فارمیٹس تیار کرلیےہیں۔ڈیپارٹمنٹس کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے فارمیٹس کو ترتیب دیاجائےگا۔
تینوں فارمیٹس کھیلنے والے ڈیپارٹمنٹس کو پی سی بی ترجیحات میں شامل کرےگا، چالیس ڈیپارٹمینٹس نے پی سی بی سے ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کرنے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیاہے۔
پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 2023-24 کا معاملہ