دبئی / لاہور(پاک ترک نیوز) دبئی میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میںسیاسی معاملات پر مشاورت کی گئی ۔
دبئی میں ہونے والی اہم ملاقات میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی شریک تھے۔دونوں جماعتوں کے قائدین کی عید کے بعد دوبارہ ملاقات ہوگی، جس میں اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔
ملاقات میں عام انتخابات کیلئے اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ، عبوری حکومت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کی گئی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت ہوئی ۔
اہم بیٹھک میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر بھی مشاورت ہوئی جبکہ موجودہ اہم سیاسی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
قائد مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کے لئے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔