نابلس(پاکترک نیوز) اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2نہتے فلسطینی شہید ہوگئے ۔ رواں ماہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے شہید کئے جانیوالے فلسطینیوں کی تعداد 14ہوگئی ۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 2 فلسطینی نوجوانوں حمزہ مقبول اور خیری شاہین کو شہید کر دیا۔دونوں کو نابلس میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک گھر کے دروازے کو گولیوں سے چھلنی کردیا اور گھر میں زبردستی داخل ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے گھر میں موجود دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا اور اسپتال لے جانے کی بھی اجازت دی۔ سرچ آپریشن کے مکمل ہونے کے بعد اہل خانہ اپنے پیاروں کو اسپتال لے کر گئے۔
خیال رہے کہ نابلس میں سرچ آپریشن سے قبل اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ میں بھی تین روز تک محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا تھا جس کے دوران 12 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا جب کہ 150 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔
جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج اپنے ایک اہلکار کی ہلاکت پر سرچ آپریشن بند کرکے بھاگنے پر مجبور ہوگئی تھی۔