اسلام آباد(پاک ترک نیوز)حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام پر ایک اوربجلی بم گرا دیا نیپر نے بجلی ایک روپے 24پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد کی کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاع جولائی ،اگست اور ستمبرکے بلوں میں ہو گا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 46 ارب 76 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ چند روز قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی۔
سابقہ پوسٹ