ماسکو (پاک ترک نیوز)روس کا کہنا ہے کہ اس نے ماسکو کے علاقے میں 2یوکرائنی ڈرونز کے حملوں کو ناکام بنا دیا، جبکہ دارالحکومت کے اندر اور باہر تقریباً 50 طیاروں کی پروازیں متاثر ہوئیں۔
دوسری جانب یوکرین کے نائب وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ کھارکیو میں لڑائی "مشکل” ہے لیکن دعویٰ کیا ہے کہ کیف کی افواج روسی حملوں کو پسپا کر رہی ہیں اور گزشتہ ہفتے کے دوران مشرقی محاذ پر کئی مربع کلومیٹر کا علاقہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔
یوکرین ایف 16 لڑاکا طیاروں فراہم کرنے کے یورپی منصوبوں کا خیرمقدم کرتا ہے، روس نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے کہ یہ ایک ایسا اقدام ہے جس سے تنازع مزید بڑھے گا۔