اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزارت توانائی نے بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں کاروبار اوردکانیں مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز پیش کردی۔اس اقدام سے روزانہ 1500 میگاواٹ سے زائد بجلی کی بچت ہو گی۔
تجویز پریکم اکتوبر سے 15 فروری تک عملدرآمد کا امکان ہے ، جس کیلئے تمام چیمبرز آف فیڈریشن اور تاجر تنظیموں سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔تجویز پر چاروں صوبائی حکومتوں کو عمل کرنے کا کہا جائے گا ،بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے قانون سازی کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔