غزہ صورتحال ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
برطانوی برینٹ آئل کی قیمت 25 سینٹس اضافے سے 87 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 15 سینٹس اضافے سے 86 ڈالر 12 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں تقریبا 11 فیصد کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد لندن برینٹ آئل 84 ڈالر سات سینٹ جبکہ ویسٹ ٹیکساس خام تیل 82 ڈالر اکتیس سینٹ پر آگیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More