اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف آج اسلام آباد ہائیکورٹ اور احتساب عدالت میں پیش ہوں گے جہاں ان کے خلاف ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز اور توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہو گی۔
اسلام آباد پولیس نے نواز شریف کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کر دی ہے، نوازشریف کو فراہم کی گئی خصوصی سیکیورٹی میں 3ا سپیشل پولیس وینز بھی شامل ہیں۔اے ٹی ایس اہلکاروں کا اسپیشل دستہ بھی نواز شریف کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کیا گیا ہے، نواز شریف کو پہلے ہی سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی بھی دی جا چکی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے، یاد رہے کہ عدالت نے نواز شریف کو پیش ہوکر سرنڈر کرنے کیلئے آج تک کی مہلت دے رکھی ہے۔
نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کے سامنے پیش ہو کر سرنڈر کریں گے، نواز شریف توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے، جہاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کریں گے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت پہنچے اور وہ عدالت میں حاضر لگوا کر روانہ ہو گئے،یوسف رضا گیلانی بھی نوازشریف کے ہمراہ ملزم نامزد ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے پیش نظر پولیس نے انہیں خصوصی سیکیورٹی فراہم کر دی ہے۔