امریکا میں مسلح شخص کی مختلف مقامات پرفائرنگ، 22 افراد ہلاک

لیوسٹن(پاک ترک نیوز) امریکا کی ریاست میئن کے لیوسٹن میں مسلح شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ سے 22 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق لیوسٹن شہر میں 40 سالہ ملزم نے جس کی شناخت رابرٹ کارڈ کے نام سے ہوئی پہلے ایک بولنگ کلب میں فائرنگ کی جس سے 10 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ اس کے بعد ملزم نے باراور ڈسٹری بیوشن سینٹر میں موجود افراد پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔
فائرنگ سے 60 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے خود کار رائفل تھامے ملزم کی تصویر جاری کردی ہے۔ لیوسٹن اور اوبرن کے رہائشیوں کو مزید احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملزم کی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے۔میئن کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور کاروبار بند کروا دئیے گئے ہیں۔ حملہ آور کی تلاش جاری ہے اور پولیس نے عوام سے اس سلسلے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More