شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ناساز طبیعت کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جج ابوالحسنات آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز ہونے کے باعث جج ابوالحسنات نے پمز منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔
جیل انتظامیہ کی جانب سے درخواست کہ گئی کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں، جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو پتے میں پتھری کا مسئلہ ہے۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More