باکسنگ ڈے ٹیسٹ : دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان کے 6وکٹوں پر 194رنز

میلبورن (پاک ترک نیوز) باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 318رنز کے جواب میں 6وکٹوں کے نقصان پر 194رنز بنا لئے ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن کے اختتام پر میزبان آسٹریلیا کے 318رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 194رنز بنا لئے ہیں ۔ محمد رضوان 29جبکہ عامر جمال 2رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 62جبکہ کپتان شان مسعود نے 54رنز کی اننگز کھیلی ۔ امام الحق 10،سعودشکیل 9،آغا سلمان 5جبکہ بابراعظم محض ایک رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے تین ،نتھن لیون نے دو جبکہ مچل سٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 318رنز بنائے تھے ۔لبھوشن نے 63عثمان خواجہ 42، مچل مارش نے 41رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں 52رنزایکسٹرا دیئے گئے ۔
پاکستان کے عامر جمال نے تین ،شاہین ،میر حمزہ اور حسن علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More